اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اپنے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام پارلیمانی رہنماؤں سے رابطہ کریں گے۔ اور اراکین اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔
نجی ٹی وی چينل کے مطابق اسد قيصر نے مزید کہا کہ 14 فروری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔
جبکہ تفصيلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ اپنے دورے میں ترک صدر پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقات کریں گے۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شيڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
تقصيلات کے مطابق ترک صدر کاروباری شخصیات سمیت اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک ترک تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ جہاں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔متعدد معاہدے کی یاداشتوں پر دستخط اور کئی نئےمنصوبے شروع ہوں گے۔