سعودی عرب کا اپنی کرنسی ختم کرنے کا اعلان :سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنی اپنی کر نسی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کے شہر رياض میں گزشتہ روز سعودی عرب کی میزبانی ہونے والی 40 سربراہی خليجی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔
جس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گيا ہے
خليجی سربراہی کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ ، امير کويت ، اومان کے نائب وزیراعظم ا و ر قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی شریک ہوئے۔
اس کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، متحدا عرب امارات ، کویت اور دیگر خلیجی ممالک اپنی اپنی کرنسی کا استعمال ترک کردیں گے ۔مستقبل میں خلیجی ممالک کی کرنسی مشترکہ ہوگی۔
اعلاميہ کے مطابق خلیجی ممالک 2025 تک مشترکہ کرنسی اختیار کرلیں گے اس طرح کویتی دینار سعودی ریال اور اماراتی دینار ختم ہو جائیں گے اور ان سمیت دیگر کئی ممالک میں مشترکہ کرنسی متعارف کرا دی جائے گی اس سربراہ کانفرنس میں دس ممالک کے سیاسی قائدین عزم کیا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی خاطر برادر اور دوست ممالک کے درمیان شراکت اور تعاون کو مضبوط بنايا جائے۔ جبکہ خلیجی ممالک کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے کانفرنس کے دوران اسٹریٹجک شراکت کو موثر بنانے آپس کے تعاون اور اور خليجی عرب جہاز رانی کو درپيش چيلينجز سے نمٹنے کے ليے مربوط لاہے عمل ميں لايا جائے گا۔جبکہ پورے خلیج کی کرنسی کو ختم کرکے ایک مشترکہ کرنسی لائی جائے گی۔
اس کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، متحدا عرب امارات ، کویت اور دیگر خلیجی ممالک اپنی اپنی کرنسی کا استعمال ترک کردیں گے ۔مستقبل میں خلیجی ممالک کی کرنسی مشترکہ ہوگی۔