روس اور پاکستان کے تعلقات سے بھارت پریشان ۔بھارت نے روس کو پاکستان کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کی درخواست کرنے لگا ۔ جمعرات کی شام ماسکو میں ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے ہم منصب جنرل سرگئی شوگو سے ملاقات کے دوران یہ بات چیت کی گئی۔ روس نے بھارت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اسلحہ کی فراہمی کے بارے میں اپنی پالیسی پر دوبارہ نظر ثانی کرے گا ۔ ماسکو میں کو ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی اپنے روسی ہم منصب جنرل شوگو سے ملاقات کے دوران روس نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کے عزم کو دہرایا ۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق روس نے پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق بھارت کی منت سماجت کے بعد اپنی پالیسی پر نظر ثانی کا اعادہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ اور جنرل شوگو کے مابین ہونے والی ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ یہ ملاقات ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے دفا تر میں ہوئی۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کے وسیع شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ دونوں وزرا نے دوست ممالک کے مابین دفاعی اور سٹریٹیجک تعاون کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنی ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا کہ ماسکو میں روسی وزیر دفاع جنرل شوگو سے عمدہ ملاقات ہوئی۔ ہم نے بہت سے امور کے بارے میں بات چیت کی۔ خاص طور پر دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے وزیراعظم کے مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں تین روز قبل دورہ ماسکو پر روانہ ہوئے تھے۔