وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد پر ماضی میں حکمت عملی نہیں بنائی جس کی وجہ سے عوام پر اضافی بوجھ پڑتا رہا ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے وقتی قلیل انتظامات کرناے کی بجائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے طویل مدتی اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔
تفصيلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تاریخی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔
منگل کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر عمر ایوب، اسد عمر معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر اور سينئر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران جامع حکمت عملی اختیار کر کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد سے متعلق کو ئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی۔
پٹروليم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور عوام پر اضافی بوجھ پڑتا رہا اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جرمانہ غفلت کی قیمت عوام نے چکائی جامع منصوبہ بندی کا فقدان ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے وقتی اور قلیل مدتی انتظامات کرنا ہو نگے۔ وزير اعظم نے ہدايت کی کہ جلد سے جلد جامع حکمت عملی تيار کی جائے۔ اور پٹرليم مصنوعات ميں کمی کر اے عوام کو ريليف ديا جائے۔
اور عوام کی مشکلات ميں کمی کی جائے۔اگر پٹرول کی قيمتوں ميں کمی ہو گی تو عوام کو بہت بڑا ريليف ملے گا اور مہنگائی کنٹرول ہو گی۔