پاکستان کی بڑی کامیابی ۔گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے گئے ۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے قلات میں دس کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت کر لیے۔ جس سے کمرشل اور گھریلو صارفین کو بہت ہی سستی گیس کی فراہمی یقینی ہو سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے حوالے سے ایک کے بعد ایک نئی خو ش خبریں سامنے آنے لگیں۔ ملک میں جاری تو ا نائی کے بحران کے حل کی طرف ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ پا کستا ن پیٹر و لیم لمیٹڈ نے قلا ت کے مقا م پر بڑے پیمانے د س 10 کھر ب مکعب فٹ پر گیس کے ذخائر کی دریافت کر لی ہے۔
بڑ ے پیما نے پر گیس کے ا ن ذ خا ئر سے معیشت کی بحالی کے ساتھ کمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہو سکے گی ۔جبکہ لیکوڈ نیچرل گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والے پندرہ سے سولہ ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی ۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے قلا ت کے علاقے مرتفع پر مرد بلاک میں گیس کی دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہ مورگن ایکس ون کنویں سے گیس کے ذخائر کی دریافت تاریخی سنگ میل ہے۔
یہ پاکستان میں ہونے والی مغربی ترین د ر یا فت ہے جس نے مستقبل کی راہ ہموار کر دی ہیں۔ پا کستا ن پٹرولیم لمیٹڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ مزید کھد آ ئی کے نتیجے میں گیس کا حا مل طویل کالم تقریبا ایک کلو میٹر حاصل ہوا ۔نئی دریافت سے پہلے کی گئی جانچ کے برعکس زیادہ ذ خا ئر کے د ر یافت ہو نے امکانات ہیں۔مکمل تصدیق اپریل کو کی خدائی کے بعد ہوسکے گی نئی دریافت سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ د ر یا فت ہونے کے امکانات واضح ہیں ۔