پاکستان اور چین کے درمیان بڑا معائدہ۔ کامیابی کا بڑا دن ڈائیوو پاکستان اور چینی ٹرانسپورٹ کمپنی طے پا گیا۔ چینی سفیر کا کہنا ہے کہ یہ چین اور پاکستان کی کامیابی کا ایک اور دن ہے۔ جب کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان پہلا ملک ہوگا جو بجلی کی بسوں پر چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائیوو پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان معائدے کی تقریب ہوئی۔تقریب میں چینی سفیر نے کہا کے آج دونوں ممالک کے درمیان کامیابی کا ایک اور اہم دن ہے۔پاکستان اور چین کی حکومت اور عوام مل کر کام کر رہے ہیں پاکستان کے وزیر سائنس فواد چودھری نے خود چین میں اداروں کے دورے کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھوی نے کہا کہ پاکستان کی ڈائیوو کمپنی اور چینی کمپنی کے درمیان معائدہ ہوا ہے۔ ایک دن میں 41 کمپنیوں کے عہدے داروں سے ملاقات کی۔ 10 سال سے زائد کی پلاننگ نہیں کی جا سکی۔پھر بھی بہت سی تبدیلیاں آ جاتی ہیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ ٹو ویل اور تھری ویلرز کی پاکستان چوتھی بڑی مارکیٹ ہے۔انہیں الیکٹرک پر تبدیل کر دیا جائے تو بہت بڑی تبدیلی ہے۔ الیکٹرک بسوں کا چلنا پاکستان کے لیئے بڑی کامیابی ہوگی۔ پاکستان کا سائنس اور ٹیکنالوجی میں آغاز شاندار تھا۔جب 1959 میں سپیس میں پروگرام شروع کیا۔ اس وقت چین نے بھی سپیس پروگرام شروع نہیں کیا تھا۔70 اور80 کی دہائی کی سٹریٹیجک غلطیوں کا خمیازہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں۔آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی وجہ سے پاکستان ماسک اور سینیٹئزر خود بن رہا ہے اور دوسرے ملکوں کو بھی بھیج رہ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کے مفتی منیب کے لیئے میرے دل میں احترام ہے۔ میرے یا مفتی کے کہنے پر چاند نے اپنا مدار تبدیل نیہں کرنا۔کراچی اور لاہور میں کچرے سے پیشہ بنایا جا سکتا ہے۔ ہم نے انہیں اس حوالے سے خطوط بھی لکھے ہیں۔ موبائیل فون بھی بنیں گے ،اور پاکستان پہلہ ملک ہوگا جہاں بجلی کی بسیں چلیں گی۔