ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے اسلامی ممالک کی مشترکہ کرنسی متعارف کروانے کی تیاریاں:
ملائیشیا کے وزیراعظم نے کوالالمپور کانفرنس کے دوران اسلامی دینار نامی کرنسی متعارف کرانے کی تجویز پیش کردی ہے بیشتر ممالک نے تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمان ممالک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور امریکی ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے بہترین تجویز کی ہے ۔
مہاتیر محمد نےکوالا لمپور کونفرنس ميں تجويز پيش کی ہے کہ تمام اسلامی ممالک امریکی ڈالر پر اپنا انصار کم کرنے اور معاشی ترقی حاصل کرنے کے لیے اسلامی دينارمیں ایک مشترکہ کرنسی بنائے اور اس کرنسی میں ہی ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کی جائے۔
اس کے علاوہ کوالالمپور کانفرنس ميں مسلمان ممالک کے سربراہان کی میزبانی کرتے ہوئے اپنے افتتاحی خطاب میں ملاشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمانوں کی موجودہ حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد اسلام مسلمانوں اور ان کی ریاستوں کو درپیش بحران کی حالت، بے بس اور اس عظیم دین سے دوری کے حوالے سے درپیش مسائل کو سمجھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے بارے میں دنیا کے تاثرات اسلام فوبيہ کے عروج، اسلامی تہذیب کے زوال اور مسلم اقوام کو درکار حکمرانی ميں اصلاحات پر روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ تفريق نہیں کر رہے ۔ يا کسی کو الگ تھلگ نہيں کر رہے۔
تقريب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہمیں چھوٹی چھوٹی چيزوں سے آغاز کرنا ہوگا۔اور اگر يہ تجاويز، خيالات اور حل قابل قبول ہوئے انہیں بڑے پلیٹ فارم پر غور کے لیے پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے تمام او آئی سی کے تمام ممالک کے سربراہان کو دعوت دی گئی تھی لیکن صرف 20 ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی۔