شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان ورکرز پارٹی کی سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ سے خطاب کے دوران عوام کی مشکلات حل کرنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکمران جماعت ورکرز پارٹی کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقر یبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب میں فوجی پریڈ سے خطاب کے دورانکم جان ان عوام کا معیار زندگی بہتر نہ کر پانے کا اعتراف کرتے ہوئے رو پڑے۔ اور انہیں چشمہ اتار کر آنسو پہنچنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مجھ پر آسمان جتنا بلند اعتبار ہے۔ لیکن میں انہیں اطمینان بخش زندگی گزارنے کی سہولیات نہیں دے سکا۔ کم جان کرونا وائرس کے ہنگامہ خیز دور میں ملک کی بہتر رہنمائی نہ کر پانے میں ناکامی پر بھی معافی مانگی ۔ عوام کا معیار زندگی بہتر نہ کر پانے کا اعتراف کرتے ہوئے رو پڑے۔ اور انہیں چشمہ اتار کر آنسو پہنچنے پڑے۔ اپنے طاقتور حکمران کو روتا دیکھ کر شمالی کوریا کے فوجی بھی آبدیدہ ہو گئے۔ اور اپنے ملک کو حکمران کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین دلایا ۔کو جا ن نے اپنے دادا اور والد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اگرچہ مجھے ملک کی ذمہ داری سونپی گئی۔ لیکن میری تمام کوششیں اور محنت ان کی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوئی ۔شمالی کوریا کو اس وقت شدید عالمی دباؤ کا سامنا ہے ۔امریکی صدر کے ساتھ مذاکرات مطلوبہ نتائج نہیں دے سکے۔ اور حریف جنوبی کوریا کی جانب سے ہم آہنگی کے لئے بڑھائے ہاتھ بھی خالی لوٹے ہیں۔ جبکہ رہی سہی کسر کرونا وبا نے پوری کر د ی ہے۔ اس لیے طاقتور حکمران کی تقریب میں بار بار سنگین چیلنجز آنگن جدوجہد اور حو لنا ک حالات کا تذکرہ رہا۔