سوال : کیا نماز میں اللہ کے خوف سے رونا درست ہے؟

جواب :جی ہاں نماز میں اللہ کے خوف سے رونا درست ہے

سوال : کیا کسی تکلیف دینے والی چیز کو نماز کی حالت میں مارنا جائز ہے ؟

جواب :جی ہاں تکلیف دینے والی چیز کو نماز کی حالت میں مارنا جائز ہے

سوال : تکلیف دینے والی چیز سے کون سی چیزیں مراد ہے ؟

جواب :تکلیف دینے والی چیزوں سے مراد سانپ اور بچھو وغیرہ ہے

سوال : کیا نماز کے دوران سجدہ کی جگہ سے مٹی یا کنکر وغیرہ ہٹائی جا سکتی ہے ؟

جواب :جی ہاں کسی عذر کی وجہ سے سجدے کی جگہ سے مٹی یا کنکر وغیرہ ہٹانا ہو تو ایک مرتبہ دوران نماز ایسا کیا جا سکتا ہے

سوال : امام کو اس کی غلطی سے آگاہ کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیے ؟

جواب :امام کو اس کی غلطی سے آگاہ کرنے کے لئے مردوں کو سبحان اللہ اور عورتوں کو تالی بجانی چاہیے۔ تالی بجانے کے لیے سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی کو الٹے ہاتھ کے پشت پر مارا جائے۔

سوال : اگر بوقت ضرورت غیر نمازی کو متوجہ کرنا چاہے، تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب :نماز ی بوقت ضرورت کسی غیر نمازی کو متوجہ کرنا چاہے ،مثلا بچے کو آ گ کے قریب جانے سے روکنے کے لیے کسی کو متوجہ کرنا ہو تو ،مرد کو سبحان اللہ کہہ کر اور عورت کو تالی بجا کر متوجہ کرنے کی اجازت ہے ۔

سوال : مسلمانوں کے لیے دعا یا دشمنوں کے لیے بد دعا کی جاسکتی ہے ؟

جواب :جی ہاں کسی مصیبت کے موقع پر فرض نماز خاص طور پر نماز فجر کی آخری رکعت کے قومے میں ہاتھ اٹھا کر بلند آواز سے مسلمانوں کے لیے دعا اور دشمنوں کے لیے بد دعا کی جاسکتی ہے۔