بھارت کا قرضوں تلے دبے ادارے ائیر انڈیا کو فروخت کرنے کا منصوبہ :
فروخت کرنے کا مقصد اس ایئرلائن کی نجکاری ہے تاکہ اسے نقصان سے نکالا جاسکے ۔
بھارتی میڈیا کا دعوی: بھارت نے کہا ہے کہ وہ قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا میں اپنے تمام تر حصہ فروخت کردے گا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اس کا مقصد اس ائير لائن کی نجکاری ہے تاکہ اسے نقصانات سے نکالا جا سکے۔
اس حوالے سےپیر کو ایک دستاویز جاری کی گئی ہے اور 17مارچ تک رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
اس دستاويز کے مطابق خريدار کو انڈیا ائير بيس پر چڑھے آٹھ بلین ڈالر کے برابر قرض کا بوجھ بھی اٹھانا ہوگا۔
ملکی معیشت میں بہتری کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت متعدد حکومتی اداروں کی فروخت کا ارادہ رکھتی ہے یاد رہے کہ ائير انڈيا کے خسارے کی وجہ پاکستان کا ایئر روٹ بند کرنا ہے 27 فروری 2019 کے بعد بھارتی حملے اور پھر پاکستان کی جوابی ہےکارروائی کے بعد پاکستان نے عوام کے غصے کو دیکھتے ہوئے اپنی ائير بيس مکمل طور پر بھارت کی تمام پرائیویٹ اور کمرشل پروازوں کے کے لیے بند کردی تھی۔
کچھ عرصے تک ائير سپيس بندر ہی۔ اور اس کے بعد جب حالات معمول پر آنے لگے تو پاکستان نے بھارت کے لیے اپنے ائير روڈ کھول دئے۔ اور پرواز معمول کے مطابق پاکستان کی فضاء استعمال کرنے لگی۔ اور پاکستان حکومت کو کرایہ دینے لگیں۔
5اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کشمیر پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا گیا جس کے بعد پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارتی پروازوں کے لیے مکمل طور پر اپنے ائير روٹس کو بند کر دیا ۔ واضح رہے کہ پاکستانی ایئرسپيس کے بند ہونے سے بھارت کی ایئر لائن کور طویل مسافت طے کرنا پڑتی ہے ۔ جس سے سفر کا خرچ بھی بڑھ جاتا ہے اسی وجہ سے انڈين ایئرلائنز ڈيفالٹ ہونے لگی ہیں اس سے قبل بھارتی صدر نے اپنے دورے افغانستان کے لیے پاکستانی حکام سے باقاعدہ درخواست کر چکے ہيں ۔ کہ انہيں پاکستانی ائير سپيس سے گزرنے کی اجازت دی جائے۔جس کی پاکستانی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔
اب بھارت کی قومی ائیرلائن کو فروخت کرنے کی اصل وجہ پاکستانی ائير سپيس بند ہونے کے بعد اخراجات میں اضافہ اور آمدن میں مسلسل کمی ہے۔