وزیراعظم کی جانب سے تعمیراتی پیکج کے اعلان کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  تعمیر ا تی  پیکج کے اعلان کے اثرات نمایاں ہو کر سامنے آنے لگے ۔ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کے باعث ستمبر کے ماہ میں  سیمنٹ کی فروخت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عمران خان  تعمیراتی شعبے کی بحالی اور اس سے منسلک افراد کی بہتری کی کوششیں رنگ لانے لگی ۔ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 22 فیصد اضافے سے 52 لاکھ 13 ہزار تک پہنچ گئی۔ سیمنٹ کی مقامی  کھپت  ساڑھے سترہ فیصد سے بڑھا کر 40 لاکھ نواسی ہزار 30  ہو گئی۔جب کہ ستمبر میں سیمنٹ کی برآمد میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی سیمنٹ کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ہوا ۔جو ایک کروڑ  سے زیادہ ہے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران سیمنٹ کے مجموعی فروخت کا حجم 11.1 ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ آ ل  پاکستان سیمنٹ فیکٹری اسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کے لیے گزشتہ چند سالوں کے دوران مقامی صنعت نے نئے پلانٹ اور مشینری کی تنصیب کے ساتھ ساتھ سیمنٹ کی ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے تعمیراتی پیکج کے اعلان کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  تعمیر ا تی  پیکج کے اعلان کے اثرات نمایاں ہو کر سامنے آنے لگے ۔ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کے باعث ستمبر کے ماہ میں  سیمنٹ کی فروخت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عمران خان  تعمیراتی شعبے کی بحالی اور اس سے منسلک افراد کی بہتری کی کوششیں رنگ لانے لگی ۔ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 22 فیصد اضافے سے 52 لاکھ 13 ہزار تک پہنچ گئی۔