آذربایجان نے متنازہ علاقہ سے آرمینیا کی فوج کی مکمل پسپائی تک فو جی کاروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا کہ ہماری صرف ایک شرط ہے ،کہ آرمینیا کی مسلح افواج مکمل اور غیر مشروط طور پر ہماری زمین طور پر خالی کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آرمینیا کی حکومت اس مطالبے کو پورا کرتی ہے تو جنگ اور خون ریزی ختم ہوگی۔اور جس کے بعد خطے میں امن قائم ہوگا۔قبل ازیں آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ باکو اپنے علاقے میں مسلت کی گئی جارحیت کے انسداد مکمل طور پر خود مختاری اور امن کی بحالی تک جوابی وار جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے واضح طور پر آرمینیا کی فوج کا آذربائیجان کے خطے سے انخلا چاہتے ہیں ۔آرمینیا اور آذربائیجان دونوں ممالک جنگ روکنے اور مذاکرات کرنے کے عالمی مطالبات کو مسترد کر چکے ہیں۔ خبروں کے مطابق گزشتہ چار روز سے جاری جھڑپوں کی وجہ سے مجموعی طور پر دونوں طرف سے 100سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ مرانس کے صدر نے متنازہ علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے آرمینا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک سے تنازہ غیر مشروط طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعوی کیا کے آذ ر با ئیجا ن نے گزشتہ ہفتے لڑائی شرو ع کی۔ ا ن کا کہنا تھا کہ آ ر مینیا کے و ز یر ا عظم ا و ر آ ذ ر با ئیجا ن کے صد ر سے ا س معاملے پر بات ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا تھا کہ یہ حملے ختم ہوں ۔اور میں ان حملوں کی شد ید مذ مت کر تا ہوں۔
Home Uncategorized France Statement After Azerbaijan Achievements | Azerbaijan | PakistanNews |Pak Azerbaijan Relations