دور جدید میں ہائی ٹیک جنگوں میں فضائی فوج فیصلہ کن مقام رکھتی ہے۔ جس ملک کے پاس زیادہ جنگی جہاز ہوں ،وہ جیتنے کی پوزیشن میں آ جاتا ہے۔ یہ امر مد نظر رکھ کر آج ہر ملک اپنی فضائیہ کو جنگی جہازوں سے لیس کرنا چاہتا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا ہمارے پڑوس میں بھارت ہی کو لے لیں جس نے حال ہی میں فرانس سے 36 رافیل خریدنے معاہدہ کیا ہے ۔یہ جنگی جہاز بھارتیوں کو 8.9 ارب ڈالر یہنی تقریبا 9 کھرب روپے میں پڑے ہیں۔ ماضی میں بھارتی فضائی کے جہاز سویت یونین کے سابقہ تھے ۔ سویت یونین کو زوال آیا تو بھارت برطانیہ اور فرانس کی جانب متوجہ ہوا۔ تاہم اب بھی اس کے اکثر جہاز روسی ساختہ ہیں۔ روسی ساختہ بھارتی طیاروں کی تعداد 676 بنتی ہے۔
2014 میں مودی برسراقتدار آئے تو انہوں نے اعلان کیا کہ فضائیہ کو مضبوط بنانے کے لیے اگلے بیس سال میں حکومت میں پندرہ سو ارب ڈالر خرچ کرے گی ۔ مودی پر سوپر پاور بننے کا بھوت سوار ہے۔ اسی باعث جنا ب بھول گئے کی بھارت میں کروڑوں بھارتی غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی قسمت بدلنے کے لیے جہاز نہیں بلکہ معاشی ترقی کی ضرورت ہوتی ہے۔ نئے حکمران کو بتایا گیا کے فوج میں فضائیہ سب سے کمزور اور لاغر ہے۔ اور اس کی طاقت بس 32 کواڈن تک رہ گئی تھی۔
بھارتی فضائیہ نے مودی کے علم میں لایا کے ان کے جہاز چائنہ تو کیا پاکستان کے فضائیہ کو بھی شکست تک نہیں دے سکتے۔ پھو مودی نے جنگی جہازوں کی خریداری کے لیے اعلی سطح کا اجلاس بلایا۔اور رافیل طیارے کو پسند کیا گہا۔رافیل 4۰5 جنریشن کا عمدہ طیارہ ہے۔ان سب خوبیوں کی وجہ سے سب بھارتی بھڑکیں مار رہے تھے کے اب پاک فضائیہ کا خاتمہ ہو جاے گا۔ مگر ان جاہلوں کو کیا پتا کے ان کے حکمرانوں نے کتنا بڑا نقصان کر لیا ہے اپنا۔اور حکومت کو یہ سب رافیل 36 ماہ بعد ہی ملیں گے،اور تب تک کتنی اصلاحات لگ جائیں۔36 رافیل سے صرف 2 سکواڈن کھڑے ہونگے ، بھارتی فضائیہ بدستور تعداد میں کمزور ہی رہے گی۔
بھارت جنگی جنون رکھتا اور طیارے بھی اس لیے بڑھا رہا ہے۔ جبکہ پاکستان صرف دفاع کے لیے طیارے لیتا ہے۔ لاکستان کے پاس اب تک جو بھی طیارے ہیان وہ جنگ کے ساتھ ساتھ دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔اور اسی وجہ سے بھارت جنگی طیاروں سے لیس ہونے کے بوجود بھی پاک فضائیہ کے ہم پلہ نہیں ہے۔رافیل خریدنے کے باوجود بھارت ایک نئے درد سر میں مبتلا ہو جائے گا کیونکہ ان جکازوں کے پرزے روس ساختہ ہیں اور وہیں سے بس لیے جا سکتے ۔جس کی وجہ سے یہ معملات اور طویل ہو جائیں گے۔بھارت کا اپنا خود ساختہ طیارہ 33 سال سے بن رہا لیکن زب تک اسکو فضائیہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔اور جلد یہ خود بوج بن جائے گا۔