میڈیا کا افواج پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ 2019 میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی۔تب پاکستانی قیادت میں اس خطرے کو احسن طریقے سے نمٹایا۔میجر جنرل آصف غفور کی دفاعی رپورٹر سے گفتگو۔
میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں پاک بھارت جنگ وستک دے چکی تھی۔پاکستانی قیادت نے اس خطرے کو احسن طریقے سے نمٹایا۔تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دفاعی رپورٹر سے گفتگو کی ہے۔ اس دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میڈیا کا افوج پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے ۔میڈیا نے افواج اور شہیدوں کے اہل خانہ کے دل جیتے۔ میڈیا رپورٹرز نے بھرپور طریقے سے افواج پاکستان کی رپورٹنگ کی۔ پاکستان نے پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف بقا کی جنگ لڑی ہے۔افواج پاکستان کی تیاری اور موثر جواب میں امن کی راہ کو ہموار کیا۔
میجر جنرل نے کہا کہ فروری 2019 میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی۔پاکستانی فوج کی قیادت میں اس خطرے کو احسب طریقے سے نمٹایا۔انہوں نے مزید کہا کے جنگ میں کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوتی۔بلکہ انسانیت ہار جاتی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کے مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دیں گے۔ افواج پاکستان کی حکمت عملی میں جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا ۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم 10 دنوں میں پاکستان کو ختم کردیں گے۔ یہ بات صرف 10 دن کی نہیں، پہلے اور بعد کی بھی ہے۔ پہلے بھی کہا تھا کہ جنگ شروع آپ کریں گے،لیکن ختم ہم کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کے بھارتی لیڈر شپ سے کہتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر جاری ظلم و ستم بند کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ متحد ہو کر ہر مشکل کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان مشکل وقت سے نکل آیا ہے ۔اور اب بہتری کی طرف گامزن ہے۔