ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ گوادر فری زون پر پانچ سال کے لیے ٹیکسز کو ختم کردیا گیاہے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ 96 سال بعد مائنز اینڈ منرلز پالیسی تبدیل کرے جارہے ہیں۔ مائنز میں انسانی وسائل بڑھانے کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔
ترجمان نے بتایا کہ گوادر فری زون پر پانچ سال کے لیے لگے ٹیکس کو ختم کردیا گیا ہے جب کہ بلوچستان حکومت اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے جارہی ہے ۔ بلوچستان میں مقامات زیارت میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں روزگار کے اتنے مواقع دیے جائیں گے کہ باہر سے لوگ یہاں آئیں گے۔
وزیراعظم کا دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عمران خان پیر کو اسلام آباد سے چین کے شہر بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے۔ دورے پر تین وفاقی وزراء اور ایک مشیران کے ہمراہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عمران خان کے ہمراہ تین وفاقی وزرا ایک اور مشیر ہوں گے ۔جنہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر ریلوے شیخ رشید وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پیر کی رات دورہ چین کے لئے روانہ ہوں گے دورے کے دوران پیک ایم ایل ون اور دیگر اہم معاملات میں ملاقات ہوگی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی چینی حکام سے بات چیت ہوگی ۔وزیراعظم کا دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ چین میں پاک چین جوائن کوآرڈینیشن کمیٹی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔
جب لے وزیراعظم عمران خان کی چین سے جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔ اس چین کے دورے میں وزیر اعظم ملک کے لیے تر قیاتی منصوبوں اور ملک کی برآمدات بڑھانے کے لیے بھی چین کے تجربوں سے استفادہ کریں گے۔