ہر سو پھیلی اس دنیا تک جلد سے جلد رسائی حاصل کرنا ہر انسان کی ضرورت ہے اس لئے وہ ہزاروں لاکھوں میل کی مسافت طے کرنے کے لیے کبھی ہوائی جہاز کا استعمال کرتا ہے کبھی بلٹ ٹرین کا سفر۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کاروں اور بسوں میں سفر کے دوران اکثر لوگوں کو الٹیاں کیوں آنا شروع ہوجاتی ہے ؟
در اصل سفر کے دوران دماغ کو جسم کے مختلف حصوں سے متضاد معلومات مل رہی ہوتی ہیں لیکن جب آپ پیدل چلتے ہیں تو آپ کی آنکھیں ٹانگیں اور بازو اور آپ کے کانوں کے اندر موجود بیلنسنگ کا نظام یہ سب مل کر دماغ کو یہ انفارمیشن دیتے ہیں کہ آپ چل رہے ہیں لیکن جب ہم ایئرکنڈیشنڈ بس یہ کار میں بیٹھتے ہیں اور کار کا دروازہ بند کرتے ہیں تو کانوں پر ایک عجیب سا پریشر پڑتا ہے جسے کانوں کے اندر موجود بیلنسنگ کا نظام دماغ کو یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ آپ حرکت میں ہیں۔ ليکن آپ کی آنکھيں بس ميں موجود ہر چيز کو ساکن ديکھتی ہيں۔ اور اس طرح کے متضاد سگنل سے دماغ غالباً کنفیوز ہو جاتا ہے اور معدے کو الٹی سیدھی ہدایت بھیجنے لگتا ہے ۔
الٹياں اور چکر صرف اس وقت آتے ہیں جب آپ باہر تیزی سے تبدیل ہوتے مناظر پر توجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اگر آپ گاڑی کے پردے بند رکھيں اور باہر کے مناظر پر توجہ نہ ديں تو نہ تو چکر آئیں گے اور نہ ہی وميٹنگ ہوگی اس لئے آپ نے غور کیا ہوگا کہ گاڑی میں سوتے ہوئے شخص کو الٹیاں نہیں آتی یا کسی کو آ رہی ہو تو اسے سونے کا کہا جاتا ہے۔
سائنس کے مطابق گاڑی سے باہر دیکھتے وقت آپ کا ریٹینا اور دماغ اتنی تیزی کے ساتھ امیجز کو پراسیس نہیں کر پاتے اور جب آپ دماغ پر زور ڈالتے ہيں تو دماغ اپنی صلاحیت سے آگے کام کرنے سے انکار کرتا ہے اور اس صورت میں آپ کا سر چکرانے لگتا ہے اور آپ کو وميٹنگ ہونے لگتی ہے۔ اس کے علاور پٹرول اور ڈيزل گاڑی میں اکسيجن کی کمی بھی الٹی اور چکر آنے کا سبب بن سکتی ہے لیکن یہ وجہ قدر کم ہے۔
الٹی سے پہلے یا الٹی آنے کے وقت ہونے والی اضطرابی حالت: اگر وميٹنگ زيادہ ہو جائے تو جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اس سے بچنے کے لئے فوری زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ہے ایسا کرنے سے جسم میں سیال مادوں کا لیول درست رہے گا اور طبیعت بھی جلدی معمول پر آ جائے گی اگر ووميٹنگ کا عمل مسلسل جاری رہے تو تھوڑے سے پودینے کے پتے دھو کر چبائیے سے ووميٹنگ کی تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔
اگر ووميٹنگ جراثیم اور بیکٹیریا کی وجہ سے ہوئی ہوگی تو فورا رک جائے گی ورنہ اس کی وجہ سے ہونے والی بے چینی اور جلن سے ضرور راحت ملے گی ۔
زیادہ ووميٹنگ ہونے سے جسم میں موجود ضروری غذائی اجزاء خارج ہو جاتے ہیں اور جسم میں سیال مادوں کا توازن بگڑ جاتا ہے اس کمی کو دور کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی نمک اور ایک بڑا چمچ چینی شامل کرکے پی لیں اس پانی کو پینے سے جسم میں سیال مادوں کا توازن ٹھیک ہوجائے گا اور الٹی بھی رک جائے گی ۔