کیا آٰٰٰٰٰٗٗئی ایس آئی ملک ریاض کے خاندان کی جاگیر ہے؟ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک ریاض کی بیٹیاں عظمی خان اور اس کی بہن کو دھمکیاں دے رہی ہیں کیا یہ آٰٰٰٰٰٗٗئی ایس آئی والوں کو فون کرو اور ان کو اٹھواؤ اسے کہو کہ میرا فون اٹھائیں جس پر عظمی خان اور ان کی بہن ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگ رہی اور منت کر رہی ہیں لیکن ملک ریاض کی بیٹیاں دونوں بہنوں کو انتہائی گندی گالیاں دے رہی ہیں سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک ان امیرزادیوں نے اپنا دھونس جمانے ڈرانے دھمکانے کے لیے آئی ایس آئی کا نام لیا ہے لیکن انہیں اندازہ نہیں کے انہوں نے کتنا غلط کام کیا ہے ایک طرح سے آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے کہ آئی ایس آئی ان امیرزادوں اور امیر زادیوں کی فون کال پر بندے اٹھاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مختلف اندرونی محاذوں پر لڑ رہا ہے ایک طرف بھارت دوسری طرف افغانستان اندرونی دشمنوں کی بھی کمی نہیں جن سے آئی ایس آئی اور پاک فوج نبرد آزما ہے ایک سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار کی بیٹیوں نے دھمکی دے کر بھارت کو آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈے کا موقع فراہم کیا ہے بھارتی میڈیا تھیکیدار کی بیٹی کے کلپ کو لے کر آئی ایس آئی کے خلاف زہر اگل لے گا جس نے بھارت کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر یس کے لیے جوابدہ ھیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کا اکثریت کا جواب تھا کہ یہاں پر دولتمند لوگ ڈرانے دھمکانے اور روب جمانے کے لیے آئی ایس آئی کا نام استعمال کرتے ہے۔ ملک ریاض اور اس کی بیٹیوں کو وضاحت کی ضرورت ہے۔ اگرچہ یہ انکا نجی معاملہ ہے لیکن ان سب کے باوجود آپ کو قانون اجازت نہیں دیتا کہ آپ کسی کے گھر میں داخل ہو دھمکیاں دیں۔ ایک صارف نے کہا کہ “آئی ایس آئی سے اٹھوا لو گی” ٹھیکیدار کی بیٹی کے یہ الفاظ ملک کے سب سے معتبر ادارے کے ساکھ پر سوالیہ نشان ہیں۔