چین کے شہر سے پھيلنے والا وائرس اب سینکڑوں لوگوں کی موت کا سبب بن چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا بن سکتا ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔
کرونا وائرس سے اب تک چین کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی ہلاکت ہو چکی ہیں معروف شخصیات نہیں کرونا وائرس سے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں ۔کچھ شخصیات کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اپنانے چاہیے۔ اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کرونا وائرس سے اس حد تک لاپرواہ ہو ں کہ اپنے دوستوں کے گروپ میں اس بیماری سے سب سے مرنے والی ہوں۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں طبی ماہرین وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 9 مریضوں میں سے آٹھ کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون مریض کا علاج بدستور جاری ہے ۔
طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر ظاہر کیا ہے کہ برطانوی آبادی کا ساٹھ فیصد حصہ کرونا وائرس کا شکار ہو سکتا ہے جس میں سے ایک فیصد کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے جو کہ تقریبا چار لاکھ بنتی ہے۔
دوسری جانب ایک سروے میں این ایچ ایس اسٹاف کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اور وائرس کی روک تھام کے لیے کوئی خاص حفاظتی اقدامات بھی نہیں کیے گئے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں میں اس وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی کوئی باقاعدہ مہم نہیں چلائی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے اس کا برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ بھی برطانیہ میں رہتی ہیں