پٹھان ايک بہادر قوم
پٹھان ايک بہادر قوم پٹھانوں کا مذاق اڑانے والے يہ ضرور پڑھيں

پٹھان کو افغان کہا جاتا ہے افغان حضرت سلیمان علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام تھا جن کو جنات کی زبان سے پیار ہوگیا تھا انہوں نے اپنے والد سے حضرت سليمان علیہ السلام سے کہا
کہ آپ جنات سے کہیں کہ وہ مجھے اپنی زبان سیکھائيں حضرت سلیمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی درخواست کو قبول کیا اور جنات سے کہا کہ افغان کو اپنی زبان سکھاؤ يہی زبان بعد میں پختون کے نام سے پہچان بنا گئی پٹھان کی اصلیت اور قوميت کی بارے میں جو بیانات ہیں وہ يہ ہیں کہ پٹھان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اور یہ کی حضرت اسحاق علیہ السلام کی اولاد ہیں اور قوميت سے بنی اسرائیل ہے انگریز مورخ لکھتے ہیں کہ پٹھان ارجینیا کے ايک حصے میں رہتے تھے اور یہ ارجينیا میں سے ہیں اورارجينيا کے لوگوں کا دعوی ہے کہ افغان پٹھان ہيں 
ایک انگریز مورخ لکھتے ہیں کہ اسرائیل قبائل بہت مصیبتیں اور تکاليف اٹھانے کے بعد افغانستان پہنچے 
اور افغانستان میں آباد ہوئے اور جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی تبلیغ شروع کی اور جب لوگ جوق در جوق اسلام قبول کرنے لگیں تو افغان کا سربراہ جس کا نام قیس عبدالرشید تھا وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسلام قبول کرلیا اس لیے دنیا بھر میں جہاں بھی پختون ہونگے وہ مسلمان ہونگے اور پختون واحد قوم ہے جس کا اسلام کے علاوہ اور کوئی مذہب نہیں اور اگر پختون سے پوچھا جائے کہ آپ پہلے پختون ہے یا مسلمان تو پختون جواب دے گا کے میں 5000 سال سے پختون ہو اور چودہ سو سال سے مسلمان ہوا 
افغان قوم کو پٹھان کیوں کہا جاتا ہے۔؟؟

پٹھان قوم کا مذاق اڑانے والے يہ ضرور پڑھيں۔۔

Those who make fun of the Pathan people must read this.

جب کافروں نے مکہ پر قبضہ کرلیا تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ جاؤاور اور اپنے افغانیوں کو بلاؤ جہاد کے لیے حضرت خالد بن ولید افغانستان چلے گئے اور افغانوں کے سردار قیس عبدالرشید کو حضور پاکﷺ کا پيغام ارسال کیا قیس عبدالرشید کی قیادت میں لشکر مکہ کی طرف روانہ ہوا اور شام کو صحابہ کرام نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشخبری سنائی کے افغانیوں نے آتے ہی کافروں کا قتل عام شروع کر دیا اور تمام کافروں کا خاتمہ کر دیا اور جب افغانیوں نے مکہ مکرمہ کو فتح کرلیا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زبان پر اسی لمحے میں ایک لفظ آیا “بتان”۔

یہ لقب افغانیوں کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملا باتان لفظ عربی زبان کا ہے جس کا مطلب ہے سخت ترين لکڑی وہ لکڑی جو سمندری جہازوں میں لگائی جاتی ہے اور جسے سمندر کا پانی بھی بھی نہیں کمزور کرسکتا تھا یہ لفظ جب برصغیر پہنچا تو باتان سے پٹھان بن گیا 
یہ قوم پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ایک غیرت مند قوم ہے جس میں افغانستان پاکستان اور بھارت اول نمبر پر ہیں دنیا میں پشتون اپنی وفا اور غیرت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لفظ پشتون کا مطلب ہوتا ہے غیرت اور وفا والا اپنی عزت اور دین پر مر مٹننے والا

پشتون قوم نے قیام پاکستان میں بھی بھرپور حصہ لیا بعض مورخین کے مطابق پٹھان 
پٹھان اريانی یا يونانی نسل سے ہیں اور بعض کے مطابق قیس عبدالرشید کی اولاد ميں سے ہيں اور تیسری نظريہ کے مطابق یہ بنی اسرائيل کے گمشدہ قبائل سے ہیں خود کو کيس عبدا لرشید کی نسم سمجھنے والوں کا نظریہ یہ ہے کہ مکہ میں قیام کے دوران حضرت خالد بن ولید نے اپنی بیٹی انکے ایک سردار کے نکاح میں دے دی تھی جسے وہ اپنے ہمراہ لے کر افغانستان آگئے اور انہوں نے اپنی باقی زندگی اسلام کی تبلیغ میں صرف کردی سردار قیس عبدالرشید کی اولاد پٹھان کہلاتی ہے جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کيس عبدالرشید کا تعلق بنی اسرائیل کے باد شاہ طالوت کے 37ویں پشت سے ہے اسی طرح آخری دو نظریات کے مطابق پٹھانوں کو تعلق بنی اسرائیل سے ہی بنتا ہے پٹھانوں یا افغانوں کی کئی اوصاف عربوں سےملتے جلتے ہیں عرب قوم مہمان نواز غیرتمند اور اہل قلم ہونے کے ساتھ ساتھ اتنی جلدی کسی قوم سے متاثر نہیں ہوتی