پاکستان کی وجہ سے میں نے یہ فلم کی، سنجے دت کا بیان

0
2526

ممبئی بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے فلم “کلنک ” سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم “کلنک ” کا پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق بتایا جا رہا ہے پہلے فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ نے یہ بیان دے کر پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں خوب توجہ حاصل کی کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے کی کردار کشف سے رہنمائی لیں جیسے اداکارہ صنم سعید نے ادا کیا تھا اور فلم کلنک میں بلدت چودھری کا اہم کردار ادا کر رہے سنجو بابا کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم پاکستان کے ساتھ جذباتی تعلق کی وجہ سے سائین کی سنجے دت نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ١٩٩٣ میں جب وہ فلم گمراہ کر رہے تھے اس وقت پروڈیوسر کمرت جوہر جو یسد جوہر کو والد ہیں نے انکو فلم کلنک کی کہانی سے متعلق بتایا کرن جوہر کی پروڈکشن بالکل میری فیملی کی طرح ہے لہٰذا جب گزشتہ برس کرن جوہر نے اس حوالے سے بات کی تو میں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی سنجے دت نئی فلم میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کلنک میں میرے کردار کا نام بلراج ہے جو کہ میرے والد سنیل دت کا اصل نام ہے برصغیر کی تقسیم کے وقت میرے والد پاکستان سے بھارت آئے تھے لہذا اس سے میرا جذباتی تعلق ہے اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آ چکی ہے فلم کے سیٹ کے لیے پروڈیوسر جوہر پندرہ سال قبل پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کیا تھا تاہم یہ فلم مکمل نہ کرسکے اور اب ان کے بیٹے کرن جوہر نے اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لیے فلم بنائی ہے فلم میں عالیہ بھٹ ورون دھون سناکشی سینا کے علاوہ تقریبا دو دہائیوں بعد سنجے دت اور مادھوری ڈکشت ایک ساتھ نظر آئیں گے