پاکستان کی تعریف کر کے اکشے کمار بھی پھنس گیا

0
2140

ٹویٹر صارفین نے ایکشن ہیرو اکشے کو بھی پاکستان سے محبت کرنے پر شاہ رخ خان کی طرح آڑے ہاتھوں لے لیا بھارت میں پاکستان سے محبت کرنا یا پاکستانیوں کی تعریف کرنا کسی سے برداشت نہیں ہوتا اگر بھارتی فنکار پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار یا اسکی تعریف کر لیں تو  تو سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جسکی سب سے بڑی مثال  بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان ہیں جنہیں پاکستان سے متعلق بات کرنے پر غدار قرار دے دیا جاتا ہے اور بھارت سے نکل کر پاکستان منتقل ہونے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تاہم حال ہی میں اکشے کمار نے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور ان کی اس محبت کے اظہار پر بھارتیوں کی شدید تنقید کا نشانہ بن گئے اکشے کمار کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں  وہ ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان سے متعلق اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں  میری فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرتی ہیں جتنا پیار وہاں سے ملتا ہے شاید ہی کہیں اور سے ملتا ہے سوشل میڈیا صارفین کو اکشے کی پاکستان سے محبت ایک آنکھ نہیں  بھائی اور انھوں نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر تنقید کے تیر برسا دیے صارفین نے کہا اگر یہی بات بولی ووڈ کے  تینوں خان  شاہ رخ خان سلمان خان عامر خان نے بولی ہوتی تو ہنگامہ کھڑا ہو جاتا جب کہ شاہ رخ خان کو اس بات پر وطن دشمن قرار دے دیا جاتا اور ایک ہفتے تک سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے خلاف ٹرینڈ چلتا. ایک سوشل میڈیا صارف الطاف نے  طنزیہ کہا اب بتاؤ کہ اکشے کو  دھکے مار کے ملک سے باہر کہاں بھیجا  جائے