پاکستان میں شکار کے لیے آنے والے سا ت قطری شہر یو ں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے تلور کے شکار کے لیے آنے والے قطری باشند و ں کو غیر قانونی شکار پر گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کچھ قطر ی شہریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے شہر نو شلی میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے تلور کے شکار کے لیے آ ئے ہو ئے قطر ی باشندوں کو غیر قانونی شکار پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے قطر ی شہری لائسنس اور این ا و سی کے بغیر شکار پر آئے تھے ۔گرفتار قطرے شہر یو ں کو سڑ ک ہاؤس نو شکی میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے نایاب پرندے تلور کے شکار کے لیے صوبے میں 18 علاقے مختص کردیئے گئے ہیں ۔ اور محکمہ وائلڈ لائف حکام کی جانب سے ایک قطر سمیت مختلف عرب ممالک کے باشندوں کو اجازت نامہ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے سو تلور کے شکار کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس مختص ا و ر مقر ر کر رکھی ہے۔ صوبائی حکومت نے شکاری استعمال ہونے والے ایک باز کے لیے ایک ہزار ڈالر فیس رکھی ہے ۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق گزشتہ سال تلور کے شکار کے لیے بلوچستان میں 19 علاقے آ لا ٹ کیے گئے تھے ۔گزشتہ سال تلور کے شکار کی فیس قیمت کی مد میں 13 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔ شکار کی مد میں جمع فیس جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کے لیے استعمال کی جا ر ہی ہے۔ جب کہ جس کے پاس اجازت نامہ یا این ا و سی نہیں ہوگا ،اس کو شکار کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ ا سی لیے ان سا ت قطر ی شہر یو ں کو گر فتا ر کر لیا گیا ہے۔