چین اور امریکا پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔بھارتی صحافی اور تجزیہ کار کا دعویٰ۔
بھارتی صحافی تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور چین پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے بلیک ڈسپلے ميں بھیجنے کے بجائے پاکستان کو کلیئر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی صحافی نے اپنی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی منظرنامے پر تنہا ہوتا جا رہا ہے مودی کی حکومت کو اپنی پالیسی پرغورکرنا ہوگا کہ تمام تر کاوشوں کے باوجود بھارت عالمی طور پر اکیلا ہو چکا ہے
واضح رہے کہ 2018کے الیکشن سے قبل نگران حکومت کے دوران پاکستان کا نام پیٹر کی گرے لسٹ میں بھیج دیا گیا تھا اور پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان ميں دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جارہی ہے پاکستان نے اس الزام کو مکمل طور پر مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔
اس کے بعد بدی حکومت پاکستان الزامات کے جوابات دے چکی ہے حالیہ اجلاس میں پیٹر کی جانب سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا گیا اور حکومت پاکستان کے جواب کو بھی تسلی بخش قرار دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اکنامی کو ڈیجیٹلائز کرنے اور ریکارڈ میں لانے کے اقدام کو بھی قدرکی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔
ياد رہے حال ہی ميں وزير اعظم پاکستان عمران خان ورلڈ اکنامک فورم ميں شرکت کرنے کے ليے جب وہاں پہنچے تو ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ہوئی اور پيٹر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے یقین دہانی کروائی کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کے لیے بہتری ہوگی ۔
تمام تر کاوشوں کے باوجود بھارت پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خود عالمی منظرنامے پر اکیلا ہو چکا ہے اور مودی حکومت مسلسل ہر محاذ پر منہ کی کھانے پر مجبور ہے