بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں کیا جائے گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل مودی حکومت کی اميدوں پر پانی پھير دیا ۔
امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ کرنے نہیں جا رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہ کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکی انتخابات سے قبل کوئی بڑا تجارتی معاہدہ کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس بار بھارت کے ساتھ کوئی سٹريٹ ڈیل کر سکتے ہیں۔مگر کوئی بڑا تجارتی معاہدہ ابھی نہیں ہو سکے گا ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری سے دو روزہ بھارتی دورہ کریں گے۔ اس دورے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ٹرمپ دورے کے دوران بھارت کے ساتھ بڑے تجارتی والے ہیں۔ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں کیا جائے گا ۔
جبکہ دوسری جانب بھارت کے اند ر امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے حوالے سے خاصی تيارياں ديکھنے میں نظر آرہی ہيں ۔
ٹرمپ کے پتلے بنائے گئے ۔ اس کی آرتی اتاری گئی اس کے علاوہ بھارتی حکومت کروڑوں روپے اس دور ے پر خرچ کرنے جارہی تھی لیکن اب بھارت ميں ایک پریشان کن صورتحال ہے۔ کيونکہ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ بھارت کے اندر کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔