جب پوری دنيا کرسمس ميں مصروف ہوگی تو بھارت کوئی ناٹک کر سکتا ہے:شاہ محمود قريشی
قوم بھارت کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاکستان کے جغرافيہ اور نظريے کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جائے ۔
مزیدخاموشی نصان دہ ہوگی ۔شاہ محمود قریشی کا خطاب۔۔۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب دنیا کی توجہ کرسمس طرف ہوگی تو اس دوران بھارت کوئی ناٹک کر سکتا ہے پوری قوم بھارت کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاکستان کے نظریے کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو جائے ۔مزید خاموشی نقصان دہ ہوگی ۔اتوار کو خطے میں امن و امان کی تشويش ناک صورت حال کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ بھارت میں مودی سرکار کے ہتھکنڈوں کے خلاف عوام نے علم بغاوت بلند کر دیا ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے مقبوضہ کشمیر میں ایسا ہوا تھا ہندوستان نے کمينيکيشن رکاوٹ سے اس آواز کو دبائے رکھا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مختلف دارلخلافوں میں بھارت کے لوگ جن میں ہندو ، سکھ مسلمان سب شامل ہیں انہوں نے احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا فرض بنتا ہے کہ میں ساری صورتحال سے قوم اور دنیا کو آگاہ رکھوں۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پوری قوم سے اپیل کروں گا کہ وہ دشونوں کے خلاف سيسہ پلائی ديوار کی طرح پاکستان کے جغرافیے اور نظریے کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔
پوری قوم سے درخواست کہ پاک فوج کا ساتھ ديں اور دشمن کو ان کے مقاصد ميں بری طرح ناکام کر ديں تاکہ آئندہ کسی دشمن کو پاکستان کی طرف ميلی آنکھ سے ديکھنا نصيب نہ ہو