معروف اداکار عابد علی کراچی میں انتقال کر گئے ہیں

1
1407

اکستان ٹیلی ویژن کے مایا ناز اداکار ، ڈائریکٹر، اور پروڈیوسر عابد علی وفات پا گۓ ہیں. اس وقت ان کی عمر ٦٧ برس تھی . عابد علی کی فیملی نے انکی وفات کی تصدیق کی ہے . عابد علی کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے .اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں علاج جاری تھا . انکی وفات جمعرات کو ہوی . انکی بیگم رابعہ علی اور بیٹی ایمان علی نے انکی وفات کی تصدیق کی ہے عابد علی ١٩٥٢ میں کوئٹہ میں پیدا ہوے . انہوں نے بطور اداکار ، ڈائریکٹر ، پروڈیوسر کے علاوہ بہت سی ٹیلی پروڈکشنز میں کام کیا . ریڈیو پاکستان میں کام کے بعد ١٩٧٣ میں ڈرامہ سیریل ”جھوک سیال ” سے بھر پور کامیابی ملی .لیکن انکا سب سے با کمال کردار ”دلاور خان ” کا تھا جو جو انہوں نے ڈرامہ سیریل ”وارث ” میں ادا کیا . ١٩٩٣ میں بننے والے مشہور ڈرامہ سیریل ”دشت ” میں نہ صرف وہ ڈائریکٹر ا ور پروڈیوسر تھے بلکہ بلکہ ”شمس شاہ ” کا کردار پھر پور طریقے سے ادا کیا . عابد علی مایا ناز شخصیت تھے . انکو ہر عمر کے لوگوں میں پسند کیا جاتا تھا . ان کی انہی پرفارمنس کی وجہ سے ”انکو پرائڈ آف پرفارمنس ” سے بھی نوازا جا چکا ہے . عابد علی کی تین بیٹیاں ہیں . ایک بیٹی بہت ہی مشہور ماڈل ایمان علی ہے . اور دوسری بیٹی رحمہ علی ہے جو کے گلوکاری کرتی ہیں .

1 COMMENT

Comments are closed.