اسلام ایک مکمل دین ہے اس قدر مکمل کے انسانوں کے حقوق سے لے کر جانوروں کے حقوق بھی ہمارے سامنے رکھ دیے گئے ہیں اور عورت کو جو مقام اور مرتبہ اسلام نے دیا ہے وہ کوئی اور مذہب نہیں دے سکا ۔
جنت میں جہاں مردوں کو حوریں ملیں گی تو وہيں عورتوں کے لیے بھی انعامات کا ذکر کیا گیا ہے جنت میں داخل ہونے والی خواتین کو اللہ تعالی نئے سرے سے پیدا فرمائیں گے اور کنواری حالت میں جنت میں داخل ہونگی جنتی خواتین اپنے شوہروں کی ہم عمر ہوں گے اور اپنے شوہروں سے ٹوٹ کر پیار کرنے والی ہونگيں ۔
قرآن پاک میں ان تمام باتوں کا ذکر سورۃ واقعہ میں اس طرح بیان کیا گیا ہے اہل جنت کی بیویوں کو ہم نئے سرےسے پیدا کریں گے اور انہیں بباقرابنا دیں گے اپنے شوہر سے محبت کرنے والیاں ۔یہ سب داہنے ہاتھ والوں کے لیے ہوگا
اہل ایمان میں مردوں کے ساتھ خاص معاملہ نہ ہوگا بلکہ ہر نفس کو اس کے اعمال کی بدولت نعمتیں عطا کی جائے گی اور ان میں مرد و عورت کی کوئی تخصیص نہ ہو گی اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنت کی خوشیوں کی تکمیل خواتین کی رفاقت میں ہو گی۔
قرآن مجید میں فرمان الہی ہے اور داخل ہو جاؤ جنت میں تم اور تمہاری بیویاں تمہیں خوش کر دیا جائے گا
جنت میں داخل ہونے والی خواتین اپنی مرضی اور پسند کے مطابق دنیاوی شوہروں کی بیویاں بنے گی بشرطیکہ وہ شوہر بھی جنتی ہوں اور جن خواتین کی دنیا میں فوت ہونے کی صورت میں دو یا تین یا اس سے زائد شوہر رہے ہو نگے ان خواتین کو اپنی مرضی اور پسند کے مطابق کسی ایک کے ساتھ بیوی بن کر رہنے کا اختیار دیا جائے گا جسے وہ خود پسند کریں گی اور اس کے ساتھ رہیں گی ۔
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمائیے کہ دنیا کی خاتون افضل ہے یا جنت کی حور۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا کی خاتون کو جنت کی حور پر فضیلت حاصل ہے انعامات کا مختصر سے بھی مختصر حصہ ہے جو جنت میں عورتوں کو عطا کئے جائے گے اور عورت کے اندر فطری طور پر حیا کا مادہ مرد کی نسبت زیادہ ہے اور وفاداری محبت بھی خالص ایک کے لئے رکھتی ہے اور حسن و جمال اور زینت کو پسند کرتی ہے ان تمام باتوں کی مناسبت سے جنت میں یہ عیش کریں گی اور نیک عورتیں حوروں پر افضل ہوں گی
اللہ پاک نے مرد اورعورت کے لئے جنت میں عیش و آرام کی نہ ختم ہونے والی زندگی کا بندوبست کیا ہے اور جنت کی یہ زندگی ان لوگوں کے حصے میں آئے گی جن لوگوں نے دنیاوی زندگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر گزری اللہ تعالی ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما ئے۔ آمين