مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کو 1.8 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی ۔ جس میں مختلف پروگرام کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ بل گیٹس نے کہا کہ میری فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ پولیو کے خاتمے اور دیگر پروگرام میں تعاون جاری رکھے گی۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بل گیٹس سے پولیو کے خاتمے میں م اور حفاظتی ٹیکاجات کے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بل گیٹس کو بتایا کہ پاکستان ان سارے پروگرامز پر سو فیصد عمل درآمد کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے ایک مضبوط اور جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے ۔
معاون خصوصی نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس کی فاؤنڈیشن کی تعریف کی ۔یاد رہے کہ یہ رواں برس اگست میں میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عمران خان کو خط لکھا تھا۔جس میں انہوں نے خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اجلاس طلب کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی حکو مت پاکستا ن اور عمران خان کوششوں پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کی ذہنوں میں سے شکوک و شبہات کو نکالنا بہت ضروری ہے ۔حفاظتی ٹیکہ جات کے حکومتی پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہیں ہے۔بل گیٹس نے خط میں پولیو کے علاوہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی بھی تعریف کی تھی۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کو 1.8 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی ۔ جس میں مختلف پروگرام کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ بل گیٹس نے کہا کہ میری فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ پولیو کے خاتمے اور دیگر پروگرام میں تعاون جاری رکھے گی۔