سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیس سے پچیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے ۔عمران خان کے خلاف اگر تحریک عدم اعتماد آتی ہے۔ تو پی ٹی آئی کے اپنے ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔عمران خان اپنے ذرائع سے اس بات کو کنفر م بھی کروا سکتے ہیں ۔ڈ ا کٹر شا ہد مسعو دا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیس اور 25 کے درمیان ایسے ارکان ہیں ،جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ یہ اتحادیوں کی بات نہیں کر رہا ،بلکہ یہ اراکین تحریک انصاف کی اپنے ہیں۔ اگر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو پی ٹی آئی کے اپنے ارکان ساتھ چھوڑ د یں گے۔ یہ ا ر کا ن کسی بھی بیماری یا دیگر وجوہات کی بنا پر ووٹ نہیں کریں گے ۔ووٹوں کی گنتی میں 25 تک ا ر کا ن غا ئب ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر ہے ۔عمران خان کو چاہیے کہ اپنے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کرلیں۔ اس خبر کو چیک کر و ا لیں کے متعدد ارکان اپنے قبلے تبدیل کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ۔
ا نہو ں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا محاذ جس کو خود سپر و ا ئز کر رہے ہیں ،پنجاب میں عثمان بزدار سے ہٹ کر عمران خان نے بیوروکریسی سے براہ راست خود ر پو ر ٹ لینا بھی شروع کر دی ہے ۔جس بیو ر و کر یسی سے عمران خان جو رپورٹ لے رہے ہیں، وہ پل پل کی رپورٹ لندن بھی بھیج رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کا پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ تحقیقات کروائی جائیں۔ا و ر نئے ڈی جی واجد ضیا کو پہلی ذمہ داری مل گئی ہے کہ وہ تحقیقات کر و ا ئیں۔ لیکن حکومت اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہی ہے کہ تحقیقا ت ر کوائی جائیں، جب کے تحقیقات تو ہونے چاہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کے میں قائل ہوں کے بی آر ٹی میں کوئی کرپشن نہیں ہو ئی۔ بی آر ٹی کمال کا منصوبہ ہے۔