عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کے عہدےسے ہٹانے کے پیچھے اصل وجہ کیا؟ کون ہوگا اگلا وزیراعلیٰ ؟؟

0
1694

ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جسمیں پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو انکے عہدے سے ہٹانے پر غور کیا گیا.اور صوبائی وزارتوں میں تبدیلی پر غور کیا گیا. ذرا ئع نے بتایا کہ موجودہ حکومت عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں. اس سے پہلے عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے وزارتوں کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی تھی اور ترقیاتی رپورٹس کا بھی معائینہ کیا اور رپورٹس دیکھنے کے بعد عمران خان غیر مطمئن نظر آئے . ذرا ئع کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے یاور بخاری کا نام زیر غور ہے. عثمان بزدار نے PMLN -Q کے ساتھ اپنی پرانی وابستگی کو استعمال کرتے هوئے PTI اور PMLN -Q کے درمیان ایک پل کا کام کیا تھا.
کچھ رپورٹس کے مطابق سینئر وزیر علیم خان کا نام وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے لسٹ کے ٹاپ پر ہے . جب کے کچھ ذرا ئع کے مطابق پرویز الہی کو بھی نامزد کیا جا سکتا ہے. ذرا ئع کا کہنا ہے کہ عمران خان اس بات پے متفق ہیں کہ مستقبل کی سیاست کا دارومدار سب سے بڑے صوبے میں کارکردگی پر منحصر ہے. لہذا عثمان بزدا کو تبدیل کرنا ضروری ہے.