سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو سعودی مملکت میں داخلے اور ان کی وطن واپسی پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کے سفر پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔عرب نيوز کی جانب سے بتايا گيا ہے کہ سعودی وزير داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے مزید ایسے ممالک جہاں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ اپنے شہریوں اورتارکین کے سفر پر ان ممالک کے سفر پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں پاکستان، بھارت اور یورپی یونین کے کئی ممالک شامل ہیں اس پابندی کے بعد ان ممالک کے لیے پروازیں معطل کی جا رہی ہیں۔ پابندی شدہ ممالک میں پاکستان، انڈیا، سری لنکا، فلپائن، افریقی ممالک اتھوپیہ ،سوڈان ،سوڈان صومالیہ کے علاوہ یورپی یونین کے ممالک اور سوئٹزلینڈ شامل ہے ۔
اس سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر امان فرانس جرمنی اور سپین، امارات، کویت، بحرین ،لبنان شام جنوبی کوریا مصر اور عراق پر پابندی لگائی تھی جن ممالک سعودی حکومت نے پابندی لگائی گئی ہے ان ممالک کا کوئی بھی باشندہ براہ راست بھی نہیں کسی دوسرے ملک کے ذریعے بھی سعودی عرب نہیں جا سکے گا ۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک پر یہ پابندی سعودی وزارت صحت کی سفارشات پر لگئی گئی ہے کیونکہ وہ نیت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اس پابندی سے سعودیہ میں مقیم تارکین وطن اور مقامی افراد کو اس موذی وائرس کا شکار ہونے سے بچانے میں بڑی مدد ملے گی ۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے خصوصی پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں مقیم اپنے شہریوں کو 72 گھنٹے کے اندر وطن واپسی کی مہلت دی ہے جس کے بعد ان کی واپسی میں مشکلات پیدا ہوجائیں گے۔