تحریک انصاف کی حکومت نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے اعلان کے مطابق ملک میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ڈیمز کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متنازے منصوبے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں سنگین ہو رہے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا ہےکہ کالاباغ ڈیم کے علاوہ بھی دیگر ڈیموں کی تعمیر کی جائے گی۔ کالاباغ ڈیم کے علاوہ چنیوٹ ڈیم ، کرم تنگی ڈیم، شیوع کو سکردو ڈیم کی تعمیر کیے جائیں گے ۔نئے ڈیموں کی تعمیر سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 25 ملین ایکڑ فٹ تک پہنچائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ ان ڈیموں کی تعمیر سے پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ بجلی بھی پیدا کی جا سکے گی ۔جبکہ ان منصوبوں کے باعث سندھ کے علاقوں کو بھی زیادہ پانی فراہم کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب سندھ طاس واٹر کونسل نے بھی زور دیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر بہت ضروری ہے ۔سندھ طاس واٹر کونسل کے مطابق کالاباغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور ملکی پانی کی ضروریات کے لئے پانی کے ذخائر پر توجہ دینی ہوگی۔ملکی اتفاق رائے سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان میں ہر سال تیس ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع کردیا جاتا ہے۔ پانی کے ذخائر نہ بنا سنگین غلطی کی جا رہی ہے۔ جبکہ بھارت ہمیں بنجر کر سکتا ہے ۔پاکستان میں دریائے کابل کا پانی استعمال کرنے کی بجائے سمندر میں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے کابل ڈیم کا پانی ضائع ہونے سے بچایا جاسکے گا ۔