بھارت نے پاکستان کے ساتھ پوری سرحد پر خطرناک سپائیک میزائیلوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔ میزائیل اسائیل سی حاصل کیا گیا ہے۔ جو ٹینکوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے چند ماہ قبل ہی عالمی برادری کو بھارت کے ان ارادوں سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ پوری سرحد پر سپائیک میزائیلوں کی تبصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس خطرناک میزائیل کو اسرائیل سے حاصل کیا گیا ہے ۔جو ٹینکوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے چند ماہ قبل ہی عالمی برادری کو بھارت کے ان خطر ناک ارادوں کے متعلق آگاہ کر دیا تھا ۔روسی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی جنگی عزائم کا بھرپور اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے پہلے تو لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کارروائیاں کی جارہی تھی، تاہم اب بھارتی فوج نے پاکستان کے ساتھ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال انگیز کارروائیاں کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے ساتھ ورکنگ باونڈری پر خطرناک سپائیک میزائیلوں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے ۔ بھارت نے سپائیک اینٹی ٹینک میزائل اسرائیل سے حاصل کیے ہیں۔جو بینکوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں اس حوالے سے چند ماہ قبل عالمی برادری کو آگاہ کر دیا تھا۔اور پاکستان نے بروقت اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر واضح کیا کہ بھارت سرحد پر اینٹی ٹینک سپائیک میزائلوں کی تنصیب کا ارادہ رکھتاہے۔ بھارت سپائیک میزائیلوں کے علاوہ دیگر خطر ناک ہتھیار بھی سرحد پر نصب کر رہا ہے۔ اس کا ارادہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کے خلاف بھارتی ہتھیاروں کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ بھارت اگر اس طرح کے جارحانہ اقدامات کرے گا ، تو پھر پاکستان کو بھی اپنے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کا حق حاصل ہے ۔