بھارتی وزیراعظم نریندرامودی منہ کے بل گرپڑے۔ انڈین میڈیا کے مطابق مودی گنگا گھاٹ پر سیاسی مصروفیات کے دوران سیڑھیاں چڑھنے لگے تھے کہ اچانک لڑکھڑاتے ہوئے گر پڑے۔
اچانک گرنے پر سیکورٹی اہلکار بھی گھبرا گئے۔تاہم وہ فوراً لپکے اور مودی کو سہارا دے کر اٹھایا۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ويزاعظم گنگا کی صفائی اور گنگاپروجیکٹ کا جائزہ لینے کے لئے کانپور آئے ہوئے تھے۔ جہاں انہوں نے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ کشتی کی سیر کا لطف اٹھایا تاہم اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرپڑے۔
رپورٹ کے مطابق مودی کو کوئی زخم نہیں آیا ۔دورے پر ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیاناتھ بہار کے وزیر اعلی سوشیل مودی اور اتراکھنڈ کے وزیراعلٰی ٹی ايس راوت بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
انہوں نے گنگا کی صفائی ، انتظامات اور تحفظ کے حوالے سے شروع کی گئی اجلاس کی بھی صدارت کی۔
سوشل میڈیا کوئی مودی کے گرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہونے لگی ہے ایک صاحب نے مودی کے اچانک ہونے پر تبصرہ کیا کہ وہ ایسے گرے ہیں جیسے بھارت کی معیشت کو گرایا ہے۔
اور اب وہ وقت دور نہيں جب مودی بھارتيوں کی نظروں سے بھی گرے گا اور ہاں بھارت کو دنيا کی نظروں سے گرنے ميں بھی کچھ زيادہ وقت نہيں لگے گا۔
يہ ويڈيو ديکھ کے شوسل ميڈيا پر بھارتی افسوس کی بجائے بہت خوشی کا اظہار کر رہے ہيں۔ بھارتی عوام کی خوشی ظاہر کر رہی ہے کہ ان کی عوام کس قدر ان سے اور ان کی پاليسيوں سے بيزار ہيں۔
اميد کی جاتی ہے کہ بھارتی وزير اعظم اب ہو ش کے ناخن ليں گے۔ کيونکہ کہاں جاتا ہے کہ عقلمند کے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔ اب يہ تو وقت بتائے گا کہ کتنے عقل کا مظاہرہ بھارتی وزير اعظم آنے والے وقتوں ميں کريں گے۔