ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر کردی ہے۔
ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے سپوٹرز اور ایرانی حکام نے امريکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو قتل کرنے والے شخص کو اسی ملین ڈالرز انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی کی آخری رسومات کے موقع پر ایرانی منتظمین نے یہ اعلان کیا۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے امریکی صدر ٹرمپ سے جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے امریکی صدر کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے۔
جنرل قاسم سليمانی کی آخری رسومات کے منتظمين نے اعلان کيا۔کہ ہر ايرانی 80ملين ڈالرز جمع کرنے کے لئے عطیات دیں۔
جنرل قاسم سلیمانی کے جنازہ کے منتظمین نے مشہد میں لوگوں سے اپیل کی کہ ہر ایرانی ایک ڈالر عطیہ دے جسے اسی ملین ڈالرز کی رقم اکٹھی ہو جائے گی۔
ايرانی ممبر پارليمنٹ ابو الفضل نے اپنے پارليمنٹ کے اوپن سيشن ميں دھمکی دی ہے کہ امريکہ کی سر زمين پر ٹرمپ کو جواب دينے کے ليے وائٹ ہاؤس پر حملہ کریں گے۔
ٹرمپ نے ايران کےمختلف 50 تنصيبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ جس پر ايرانی رکن پارليمنٹ نے بھی امريکہ کو دھمکی دی ہے۔ کہ ام امريکہ کی مختلف جگہوں پر 35 اہداف کو نشانہ بنائیں گے ۔اسی طرح ایرانی حکام نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے 2015 کے نیوکلئیر معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا جوہری پابندیوں اور جوہری سرگرمیوں کی مزید ریسرچ اور اس کو آگے بڑھانے کے عمل کی پابندی نہیں کرے گا ۔ واضح رہے کہ امريکہ نے عراق کے شہر بغداد ميں ڈرون حملہ کر کے جنرل سليمانی کو مروا ديا تھا۔ جس کے بعد امریکہ اور ایران نے جنگ اور ایک دوسرے پر حملوں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اب ایران نے ٹرمپ کے سر کی قیمت بھی لگا دی ہے