اکثر لوگوں کو نيند کيوں نہيں آتی؟

0
1478
اکثر لوگوں کو نيند کيوں نہيں آتی؟
اکثر لوگوں کو نيند کيوں نہيں آتی؟

جدید سائنسی دور جہاں انسان کے لئے بے شمار آسائشیں اور سہولیات لایا ہے تو وہیں انت نئی ايجادات نے اکثر لوگوں کو پرسکون نیند سے بھی محروم کردیا ہے ۔
مثلا آپ کو اپنے اردگرد بہت سے لوگ نیند نہ آنے کی شکایت کرتے نظر آئیں گے اور جو زبان سے یہ شکایت نہیں کرتے ان کی جسمانی کیفیت دیکھ کر آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کی آنکھیں اچھی نیند سے محروم ہيں ایسے افراد تھکے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
نیند کی کمی یا بے خوابی کا تعلق بہت سی چیزوں سے ہے کچھ دائمی امراض بھی بے خوابی کا سبب بن جاتے ہیں مثلا شوگر ،ذہنی دباؤ ،موٹاپے اور دل کے امراض میں مبتلا افراد اکثر نیند کی کمی کی شکایت کرتے پائے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کچھ عوامل پر عمل کرکے اچھی نیند سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے مثلا سونے کیلئے بستر پر جانے سے پہلے دن بھر کی پریشانیوں اور مسائل کو بھول جائيں اور ان کے متعلق ہرگز مت سوچیے اور اس وقت سونے کی کوشش کریں جب آپ بہت زیادہ تھکے ہوئے ہوں۔
ہلکا پھلکا لباس پہنے اور تکیہ کو سر کے نیچے اس انداز سے رکھیں کہ آپ کو آرام محسوس ہو اور روشنی بجا ديں اور کمرے کا درجہ حرارت ایسا ہونا چاہئے جس پر آپ سکون محسوس کريں۔
اگر بستر پر پندرہ منٹ تک لیٹے رہنے کے بعد بھی نیند آتی محسوس نہ ہو تو آنکھیں بند کرکے لیٹے رہنے کی بجائے کوئی ایسا کام شروع کر دیں جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آئے ۔مثال کے طور پرکچھ پڑھنا یا چہل قدمی کرنا شروع کردیں لیکن ٹیلی ویژن دیکھنے اور موبائل استعمال کرنے سے پرہیز کریں ۔
رات کی پرسکون نیند کے لیے دن کے وقت ہرگز نہ سويا کريں ۔سونے سےکم از کم تین گھنٹے پہلے تک کافی چائے يا چائے ہر گز نہ پيئيں ۔خالی پيٹ يا بہت زیادہ کھانے کے فورا بعد سونے کی کوشش ہرگز مت کریں۔ بہتر نيند کے لیے ضروری ہے کہ رات کا کھانا ہلکا پھلکا اور ذودہضم کھائيں اور ورزش کی عادت اپنائیں اور رات کو سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے تک کوئی سخت ورزش مت کریں
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نیند کی کمی کی وجہ سے سوتے وقت سانس لینے میں رکاوٹ ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ سوتے میں بار بار آنکھ کھلنے کی وجہ پوری مقدار میں آکسیجن کا نام ملنا ہوتا ہے ایسی صورتحال میں بعض سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں جن میں آکسیجن کی کمی کے باعث دماغ کی کارکردگی کا متاثر ہونا ، نیند ہوشی طاری ہونا ، خون کا زیادہ دباؤ اور دل کی بیماریاں شامل ہے۔
نیند خدا کی نعمت ہے اس لئے ان پر عمل کرکے اپنی صحت کا خیال رکھیں