ايف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکس ٹيکس مسودہ تیار کرلیا ہے
چھوٹے دکاندار سال میں دوبار ٹیکس ادائیگی کریں گے۔ فکس ٹیکس نہ کرنے والے چھوٹے دکانداروں کو کوئی اڈٹ نہیں ہوگا ۔اور نہ ہی چھوٹے دکانداروں سے ود ہولڈنگ ٹيکس کی وصولی کی پابندی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ايف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے ليے فکس ٹيکس مسودہ تيار کر ليا ہے۔مسودے کے مطابق چھو ٹے دکاند ا ر سا ل ميں دو بار ٹيکس ادا کريں گے۔
فکس ٹيکس ادا کرنے والے چھوٹے دکانداروں کا کوئی اڈٹ نہيں ہوگا۔اور نہ ہی چھوٹے دکانداروں سے ود ہولڈنگ ٹيکس ليا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس وصولی کے ليے ايک مسودہ تيار کر ليا ہے ايف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹ آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔
چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس وصولی مختلف کیٹگریز کے لیے الگ الگ کروائی جائے گی چھوٹے دکانداروں کے لئے ویلتھ اسٹیٹمنٹ کرنا بھی ضروری نہیں ہوگی جبکہ ڈیڑھ سو اسکوائر فٹ والے دکان سے سالانہ 35 ہزار روپے تک جبکہ ڈیڑھ سو سے تین سو فٹ کٹ کی دکان پر سالانہ 40ہزار روپے فی کس کی تجویز دی گئی ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بتایا تھا کہ تاجروں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے اور تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے لیے ٹیکس ریٹ جاری کیے جائیں گے اس معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگا
اميد ہے تمام تاجر اپنے ٹيکس پے کريں گے اور اس مسودے پر عمل درآمد کريں گے۔ليکن عمل درآمد کروانا حکومت کا کام ہے کيونکہ مسودے تو بن جاتے لیکن عمل درآمد نہيں ہو پاتا۔ قوم کا وقت اور پيسہ خرچ کر کے سمجھا جاتا کہ حق ادا ہو گيا۔اميد ہے اس بار يہ حکومت اپنے مسودے پر اچھی طرح سے بغير کسی تفريق کے عمل درآمد کورائے گی اور اپنے ٹيکس وصول کرے گی