امریکہ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لئے بہت بڑ ی خوشخبری نکل کر آ ئی ہے۔اب ہر کو ئی صرف چند سو روپے دے کر گھر پر ہی ویزا حاصل کر سکتا ہے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے ویزوں کا اجر ا بز ریعہ پوسٹ بھی کیا جائے گا۔ درخواست گزار کو گھر پر ویزا حاصل کرنے کے لیے سات سو روپے اضافی فیس ادا کرنا ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ اب امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو امریکہ کا ویزہ گھر بیٹھے فراہم کیا جائے گا ۔امریکی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا گیا اور بتایا گیا کہ ا ب سفارتخانے کی جانب سے ویزوں کا اجرا بذ ریعہ پوسٹ بھی کیا جائے گا ۔سفارت خانے کی جانب سے کیے جانے والے ٹو یٹ میں پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ا ب امریکی ویزے کے حصول کی درخواست گزار کے پاس سہولت ہو گی کہ ا ب وہ گھر بیٹھے بھی ویزا حاصل کرسکتا ہے ۔گھر بیٹھے امریکی ویزا حاصل کرنے والوں کو تا ہم فیس کی ادائیگی ضرور کرنا ہوگی ۔ علا میہ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کو گھر پر ویزا حاصل کرنے کے لیے سات سو روپے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔ا و ر مزید بتایا گیا ہے کہ اگر امریکی ویزا کے حصول کا درخواست گزار اپنے پتے پر بذ ر یعہ ڈ ا ک ا پنا و یز ا اور پاسپورٹ حاصل کرنے کا خواہش مند ہو گا ، تو اسے درخواست پر موجود پر یمیم ڈیلیوری کا انتخاب کرنا ہوگا ۔جس کے بعد اس کے تمام تر کاغذات اس کے گھر یا فراہم کردہ پتے پر ارسال کیے جائیں گے۔یہ اعلان پا کستا ن کے عو ا م کے لیے بہت بڑ ی خو ش خبر ی ہے۔