کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلالیا گیا۔ اجلاس کل امریکی شہر نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق دن بارہ بجے ہو گا۔ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ نے اجلاس بلا لیا ہے ۔اجلاس کل امریکہ کے شہر نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق دن بارہ بجے ہوگا۔ اس سے قبل بھی سلامتی کونسل نے کشمیر مسئلے پر اہم اور ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔جب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ پہلا اجلاس اگست میں طلب کیا گیا تھا۔جس کے بعد اقوام متحدہ کل دوسری بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر کے مسئلے پر بات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں ممکنہ طور پر ہونے والی گفتگو میں اقوام متحدہ کے مبصرین کا لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریف کرے گا۔ مزید کہنا ہے کشمیر کاز پر سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے میں سب سے اہم اور کلیدی کردار چین نے ادا کیا ہے۔ چین کی مدد سے یہ ممکن ہوسکا ہے کہ سلامتی کونسل کا کل دوسرا اجلاس ہونے جا رہا ہے ۔
مزید تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی آج نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ ایران اور امریکہ کی کشیدگی میں کمی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران سعودی عرب اور امریکہ کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ کا آج نیو یارک جانا پہلے سے طے تھا۔جہاںشاہ محمود قریشی ایران کے دورے کے بعد سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پیر کو اومان کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول عبداللہ ایم راشد سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا ۔ پریس ریلیز کے مطابق اومان کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کریں گے۔