ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی ۔ڈیڑھ کروڑ مالیت کی چینی برآمد۔
پنجاب میں متعلقہ ادارے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی چینی کی بوریاں بر آمد کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر منچن آباد میں اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کی۔ اس دوران ابوبکر چوک میں گوداموں میں ذخیرہ کیے چینی کی بوریاں بر آمد کی۔ گوداموں میں ذخیرہ کی گئی چینی کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مزمل الیاس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2 فروری کو سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سب سے بڑی کاروائی سامنے آگئی تھی۔ اس دوران ایک لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں بر آمد کی گئیں تھیں ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔ذخیرہ اندوزی ملاوٹ کرنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔